Long Hair Tips in Urdu

 بال لمبے کرنے کے ٹوٹکے 

لمبے اور صحت مند بال سب مرد و خواتین کی خواہش ہوتی ہے لیکن اس خواہش کی تکمیل میں اکثر رکاوٹ پائی جاتی ہے جس کی بنیادی وجہ یہ ہوتی ہے کہ بالوں کو مطلوبہ خوراک میسر نہیں ہوتی۔ اسکے لئے ضروری ہے کہ اپنی خوراک کا بھی خیال رکھا جائے اور بالوں کی نشونما کیلئے انہیں بھی کوئی ٹریٹمنٹ دیا جائے۔ اب ہم آپ کو ایک انتہائی آسان اور آزمودہ نسخہ بتائیں گے جس سے آپ کے بال گھنے، لمبے اور چمکدار ہو جائیں گے۔

اجزاءِ تراکیبی

  • ناریل کا تیل
  • سیب کا سرکہ
  • کافی پاؤڈر
  • شیمپو

طریقہِ استعمال

1۔ سب سے پہلے اپنے بالوں کو اچھی طرح پانی سے دھو لیں تا کہ گرد اور آلودگی نکل جائے۔

2۔ ناریل کا تیل، سیب کا سرکہ اور کافی پاؤڈر کو مکس کر کے کسی بوتل میں رکھ لیں۔

3۔ اس مکسچر کو بالوں میں لگا کر ھلکا ھلکا مساج کریں

4۔ ایک گھنٹے بعد سادے پانی سر دھو لیں

5۔ اگلے دن شیمپو سے سر دھو لیں

یہ طریقہ مہینے میں دو مرتبہ استعمال کریں اور فرق آپ کو واضح نظر آئے گا۔ لوگ رک رک کے آپ سے پوچھیں گے کہ آپ کے بال اتنی تیزی سے لمبے کیسے ہوئے اور ان میں چمک اور گھنا پن کیسے آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں