Beauty Tips in Urdu for Hair Care

بالوں کی دیکھ بھال کیلئے ٹوٹکے  Beauty Tips in Urdu for Hair Care

جب آپ پوری کوشش کریں اور پھر بھی اپنے بالوں کے ساتھ کامیاب نہ ہوں تو سمجھ لیں آ پ جو بھی کر رہے ہیں وہ سراسر غلط ہے۔ اس کو آپ یوں سمجھ لیں کہ آپ کے بالوں کا بھی دماغ ہوتا ہے جو روزانہ کی بنیاد پہ ویہ کچھ کرتا ہے جو وہ چاہتا ہے۔  یقیناً کئی ایسے دن بھی آتے ہونگے جب آپ کے بال سرے سے ہی آپ کی قابو میں نہ آتے ہوں۔ لیکن اس کے باوجود بھی ایسا ممکن ہے کہ آپ اپنے بالوں پہ مکمل کنٹرول رکھیں اور اس کیلئے آپ کو اپنے بالوں کی دیکھ بھال کی باقائدہ روٹین بنانا ہو گی۔

تو آپ کو کرنا یہ ہے کہ اپنی روٹین کو مکمل طور پہ بدلیں اور اپنے لئے بالوں سے متعلق تمام نئی مصنوعات خریدیں۔ لیکن آپ محض سادہ سے ٹوٹکوں اور طریقوں پہ عمل کر کے بہت حد تک اپنے بالوں میں بہتری لا سکتے ہیں۔ تو چلیں دیکھتے ہیں !

1۔ بال دھونے کے طریقے Tips to Wash Your Hair

آپ بھی سوچ رہے ہونگے کہ کیا پوری زندگی آپ بالوں کو غلط طریقے سے دھوتے رہے ہونگے۔ دراصل آپ نہاتے وقت چند ایک ایسی غلطیاں کر رہے ہونگے جس سے آپ کو مطلوبہ نتائج نہیں مل رہے اور اسی وجہ سے آپ کو بہترین انداز بھی نہیں مل رہا۔ تو آپ یہ چند ٹوٹکے ضرور آزمائیں:

  • بالوں کو تیل لگائیں :Oil Your Hair نہانے سے پہلے بالون کو تیل لگانا انتہائی موزوں طریقہ ہے جس سے آپ کے بال سنور سکتے ہیں۔ زیتون، ناریل یا بادام کا تیل بالوں میں لگائیں اور ہلکے ہاتھ سے مالش کریں۔ اسکے ایک گھنٹے بعد سر دھو لیں۔
  • نیم گرم یا سادہ پانی استعمال کریں Use Lukewarm or Cool Water : گرم پانی کے استعمال سے آپ کے بالوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے جیسے کہ بال سنوارنے والے برقی آلات کی گرمائش سے پہنچتا ہے۔ گرم پانی آپ کے بالوں سے نمی کھئنچ لیتا ہے اور بال روکھے اور دو موئے ہو جاتے ہیں۔ اس لئے سادہ پانی یا ہلکا گرم پانی استعمال کریں تا کہ بالوں کی نمی برقرار رہے۔
  • شیمپو کا استعمال کم کریں Dilute the Shampoo : ہم سب ہی بال دھوتے وقت شیمپو کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ شیمپو بالوں سے قدرتی تیل کو بھی دھو ڈالتے ہیں اور بال خشک ہو جاتے ہیں۔ تو اس سے بچنے کیلئے آپ یہ کریں کہ تھوڑا سا شیمپو کسی مگ میں نکالیں اور اس میں آدھا پانی بھر کے ایک محلول بنا لیں اور اس سے بال دھوئیں۔
  • آہستگی سے مساج کریں Massage Gently : شیمپو لگاتے وقت ہمیشہ ہلکے ہاتھ کا ستعمال کریں۔ انگلیوں کی مدد سے بالوں کو گول گول گھمائیں۔ اس مے آپ کے بال خراب ہونے سے بچ جائیں گے۔
  • کنڈیشنر کا استعمال صرف سروں تک Applying Conditioner Only on the End : میں نے ہمیشہ یہ غلطی کی کہ کنڈیشنر کو جڑوں سے سروں تک لگایا جب تک کہ یہ پتہ نہیں لگا تھا کہ ایسا کرنے سے تہہ بن جاتی ہے۔ کنڈیشنر صرف بالوں کے وسط سے لے کر سروں تک لگائیں اور 2 منٹ کے بعد بال دھو لیں۔
  • روزانہ بال نہ دھوئیں Don’t Wash Hairs Everyday : آپ جتنا مرضی صفائی پسند ہوں لیکن کبھی بھی روزانہ بال نہ دھوئیں کیونکہ اس سے نمی اور قدرتی تیل بالوں سے غائب ہو جائیں گے اور خدشہ ہے کہ آپ Hair Fall کا شکار ہو جائیں۔

 

2۔ بال سکھانے کے طریقے Tips to Dry Your Hair

غالب گمان ہے آپ بال برش کرنے اور سکھانے کے غلط طریقے سے اپنے بالوں کو کافی نقصان پہنچا رہے ہونگے۔ تو یہ چند طریقے اپنے ذہن میں رکھیں جب بھی آپ نہا چکے ہوں:

  • باریک فائبر والا تولیا استعمال کریں Use Microfiber Towel : برایک فائبر والے تولیے سے اپنے بال سکھائیں اور دوسری قسم کا تولیا استعمال کرنے سے آپ کے بال مڑے ہوئے اور روکھے ہو سکتے ہیں جس کی وجہ سے بال ٹوٹنا شھرعو ہو جائیں گے۔
  • ڈرائر استعمال نہ کریں Avoid Blow Drying : ڈرائر کی حدت سے آپ کے بال روکھے ہو جائیں گے۔ اس لئے بہتر ہے کہ آپ ڈرائر کے استعمال کے بجائے کنڈیشنر لگا کر خود ہی سوکھنے دیں۔
  • ڈرائر صرف آدھے سوکھے بالوں کیلئے Blow Dry Only Partially Dry Hairs : اگر ڈرائر استعمال کرنا اتنا ہی مقصود ہے تو صرف اس صورت میں کریں جب آپ کے بال 70 فیصد تک سوکھ چکے ہوں۔ اس سے آپ کے بال نقصان دہ ہیٹ سے کافی حد تک بچ جائیں گے۔

 

3۔ برش کرنے کے طریقے Tips to Brush Your Hairs

جی ہاں ! برش کرنا محض ایک سادہ سا کام لگتا ہے لیکن آپ چند ایک طریقوں سے بالوں کو بہتر بنا سکتے ہیں کیونکہ الجھے بال ہی زیادہ گرتے ہیں:

  • بالوں کو نہاتے وقت چھڑالیں Detangle in the Shower : بڑے دندے والی کنگھی سے نہاتے وقت ہی بالوں کو چھڑا لیں جب آپ کے بالوں میں کنڈیشنر لگا ہو کیونکہ جب آپ کے بال نرم ہونگے تو چھڑانے میں تکلیف نہیں ہو گی۔
  • برسٹل برش یا بڑے دندے والی کنگھی استعمال کریں Use Bristle or Wide Tooth Comb : اگر آپ گول برش یا دھات والا برش استعمال کر رہے ہیں تو فوراً چھوڑ دیں۔ اس طرح کے برش صرف تب استعمال کریں جب بلو ڈرائی کرنا ہو۔ روز مرہ کے استعمال کیلئے بڑے دندے والا برش یا برسٹل برش استعمال کریں تا کہ آسانی سے بال سلجھا سکیں۔
  • بالوں کو سروں سے چھڑائیں   : Detangle from Ends to Scalp یقیناً آپ کو نہیں پتہ ہوگا کہ جڑوں سے سروں کی طرف بال چھڑانے سے مزید الجھتے اور ٹوٹتے ہیں۔ صحیح طریقہ یہ ہے کہ سروں سے چند انچ اوپر سے برش کرنا شرعو کریں اور آہستہ آہستہ اوپر کی طرف بال چھڑاتے جائیں۔

4۔ ہیٹ سٹائلنگ کے طریقے Tips to Heat Styling Your Hairs

اس میں کچھ زیادہ نہیں صرف دو ہی چیزون کا خیال رکھنا ہے جب آپ بال گنگھرالے کر رہے ہون یا سیدھے کر رہے ہوں۔

  • ہیٹ سٹائلنگ سے اجتناب کریں  Avoid Heat Styling  : بہتر تو یہ ہے کہ آپ ہیٹ سٹائلنگ آلات کو مکمل طور پہ رد کر دیں لیکن یہ چھوڑنا کچھ حالات میں نا ممکن ہو جاتا ہے۔ تو بہتر حل یہ ہے کہ ہفتے میں ایک یا دو سے زیادہ مرتبہ استعمال نا کریں کیونکہ ہیٹ سے بال ٹوٹنا سرعو ہو جاتے ہیں۔
  • ہیٹ پروٹیکٹنٹ کا ستعمال : Apply Heat Protectant  ہمیشہ ہمیشہ ہمشیہ ہیٹ پروٹکٹنٹ کا استعمال کریں اس سے پہلے کہ آپ اپنے بال سیدھے کریں یا گنگھرالے کرنے لگیں۔ اس سے آپ کے بال نقصان دہ حدت سے محفوظ رہیں گے۔

5۔ بالوں کا سورج اور آلودگی سے تحفظ  Tips to Protect Your Hair from Sun and Pollution 

شاید آپ کو معلوم نہ ہو کہ آپ جب بھی گھر سے باہر نکلتے ہیں تو سورج اور ہوا میں موجود آلودہ ذرات آپ کے بالوں پہ ایک دم حملہ کر دیتے ہیں۔ تو اس لئے ضروری ہے کہ آپ بالوں کے بچاؤ کیلئے کچھ مؤثر اقدام لیں:

  • سکاف یا ٹوپی کا ستعمال کریں Wear a Hat or Scarf  :  جب بھی گھر سے باہر نکلیں تو سر ڈھانپ کر رکھیں، خصوصاً   گرمیوں میں۔ ٹوپی یا  سکارب کا استعمال آپ کے بالوں کو  سورج کی حدت سے محفوظ رکھتا ہے۔
  • گیلے یا تیل لگے بالوں کے ساتھ باہر ن جائیں Don’t Step out with Oily or Wet Hair  : اگر آپ گیلے یا تیل لگے بالوں کے ساتھ باہر نکلیں گے تو خدشہ ہے کہ گرد اور آلودہ ذرات آپ کے بالوں کے ساتھ چپک سکتے ہیں۔
  • ہیئر سن سکرین کا استعمال Apply Hair Sunscreen   : ہیئر سن سکرین کا ستعمال با قاعدگی سے کریں تا کہ آپ کے بال الٹرا وائلٹ شاؤں سے محفوظ رہ سکیں۔
  • بالوں کو باندھ کر رکھیں Tie Your Hair   :  جب بھی گھر سے باہر نکلیں تو بالوں کو باندھ کر رکھیں کیونکہ کھلے بال  جلدی خشک ہو  کر ٹوٹنا شروع  ہو جاتے ہیں۔
  • ڈیپ کنڈیشن Deep Condition  : ہفتے میں ایک  مرتبہ اپنے بالوں کو ڈیپ کنڈیشن ضرور کریں۔ اس سے بالوں کی نمی لوٹ آتی ہے اور سر کی جلد صاف رہتی ہے۔

6۔ بالوں کو سٹائل کرنے کے طریقے Tips to Style Your Hair  

بالوں کو سٹائل دیتے وقت چند ایک باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے:

  • نرم الاسٹک کا استعمال Use Soft Hair Elastic بالوں کو باندھنے کیلئے صرف نرم الاسٹک کا استعمال کریں اور ربڑ بینڈ یا دھات والا کلپ لگانے سے گریز کریں کیونکہ ان سے بال کمزور ہو کر ٹاٹ جاتے ہیں۔
  • بالوں کو سختی سے نہ باندھیں Don’t Tie Hair Tightly : اس طرح کرنے سے نہ صرف آپ کے بال گرنا شروع ہو جائیں گے بلکہ اس سے سر میں بھی شدید درد ہو سکتا ہے۔

7۔ رات کے وقت بالوں کی دیکھ بھال Tips to Hair Care at Night 

ہم بالوں کا پورا دن تو خیال کرتے ہیں لیکن رات کے وقت سیدھا بستر پہ چھلانگ مار کر سو جاتے ہیں جبکہ آپ کو یہ پتہ ہونا چاہیئے کہ آپ کے بال سوتے وقت بھی خراب ہو سکتے ہیں۔ تو  اس کیلئے ہم چند تجاویز لائے ہیں :

  • بالوں کو ڈھیلا رکھیں Tie Your Hair Loosely : اگر سوتے وقت آپ بال باندھ کر رکھتے ہیں  تو نرم الاسٹک یا بندانا کا استعمال کریں اور بالوں کو ڈھیلا رکھیں۔ سختی سے باندھیں گے تو  بال گرنا شروع ہو جائیں گے۔
  • ریشمی تکیے کا لحاف Use Silk Pillowcase  :  اپنے تکیے پہ ریشمی تکیے کا لحاف چڑھائیں کیونکہ کاٹن  کے لحاف سے آپ کے بال رف ہو جائیں گے اور ٹوٹنا شرعو ہو جائیں گے۔
  • سروں کو نم کرنا Moisturize the Ends : رات کو سونے سے پہلےزیتون، بادام یا سرسوں کے تیل سے بالوں کے سروں کو ہلکا  سا مساج کریں۔

8۔ قدرتی طریقوں سے بالوں کی نشونما Natural Treatments for Nourishing Your Hair

جی ہاں!  یہ ضروری ہے کہ آپ صحیح شیمپو، کنڈیشنر اور سٹائلنگ مصنوعات کا استعمال  کریں لیکن آپ کے بالوں کو گھریلو نسخوں کے ذریعے  قدرت کا تحفظ بھی چاہئے۔ یہاں کچھ چیزیں آپ کو بتائیں گے جو آپ کو  اپنے کچن سے مل جائیں گی اور ان کی مدد سے آپ اپنے بالوں میں نکھال لا سکیں گے:

  • بالوں میں زیتون کا تیل لگائیں Condition Hair with Olive Oil  :   زیتون کے تیل کو ہلکا سا گرم کریں اور بالون پہ لگائیں۔ 45 منٹ بعد سر دھو لیں۔
  • روکھے بالوں  کیلئے سیب کا سرکہ Apple Cider Vinegar for Dry and Damaged Hair :  ایک چمچ سیب کے سرکے میں 2 چمچ زیتون کا تیل اور 3 انڈے کی سفیدیاں مکس کر کے بالوں پہ لگائیں۔ شاور کیپ پہن کر 30 منٹ تک انتظار کریں اور اس کے بعد سر شیمپو سے دھو لیں۔
  • بے رونق بالوں کیلئے دہیYogurt for Dull Hair   : آدھا کپ دہی بالوں میں لگائیں  اور 20 منٹ بعد بال دھو لیں۔
  • گرتے بالوں کیلئے کیسٹر آئل Castor Oil for Hair Fall Control : جڑوں سے سروں تک کیسٹر آئل لگائیں اور آدھے گھنٹے بعد شیمپو سے بال دھو لیں۔
  • دو موئے بالوں کیلئے مہندی کا استعمال Henna to Repair Split Ends :  آدھا باؤل مہندی میں 4 چمچے اواکاڈو آئل اور ایک انڈہ شامل کر کے مکس کریں۔ اس پیسٹ کو بالوں میں لگا کر 2 گھنٹے انتظار کریں  اور بال شیمپو سے دھو لیں۔

 

9۔صحتمند بالوں کیلئے اچھی خوراک Foods for Healthy Hair 

بالوں کی دیکھ بھال کی بات کی جائے تو زیادہ تر بالوں  پہ کچھ نا کچھ لگانے  کا ہی ذکر ہوتا ہے لیکن حقیقتاً آپ جو کچھ کھاتے پیتے ہیں ، بالوں پہ اس کا اثر نمایاں ہوتا ہے۔تو آپ کو یہاں کچھ ایسی چیزیں بتائیں گے جو  کھانے سے آپ کے بال بہتر بن سکتے ہیں:

  • انڈے Egg :  انڈے میں موجود پروٹین  بالوں  کی نشونما کیلئے انتہائی ضروری ہے۔
  • سٹرس فروٹ Citrus Fruits : لیموں اور مالٹے میں وٹامن سی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو کولیگن پیدا کرتا ہے اور اس سے بال مضبوط ہوتے ہیں۔
  • خشک میوہ جات Dry Fruits and Nuts :  خشک میوہ جات میں موجود اومیگا 3 فیٹی ایسڈ بالوں  کو گھنا اور مضبوط بناتے ہیں۔
  • سبز پتے والی سبزیاں Green Leaf Vegetable  :  ان میں موجود آئرن آ   پ کے  بالوں کی جڑوں کی نشونما کرتا ہے جس سے بال لمبے اور گھنے ہوتے ہیں۔
  • گاجر Carrot   :  اس میں موجود وٹامن اے بالوں کیلئے اہم سیبم آئل پیدا کرتا ہے جس سے بالوں میں قدرتی طور پہ نمی برقرار رہتی ہے۔
  • اواکاڈو Avocado  :   اس میں موجود وٹامن ای قدرتی تیل کی سطح  اور پی ایچ لیول کو برقرار رکھتا ہے جس سے سر کی جلد صحت مند رہتی ہے اور بالوں کی نشونما نہیں رکتی۔
  • اناج کے دانے Whole Grains :  ان میں موجود آئرن، بائیو ٹین، زنک اور وٹامن بی بالوں کی بھرپور نشونما میں مدد کرتے ہیں۔

تو یہ تھی ایک  ٹوٹکوں کی مکمل لسٹ کہ آپ کیسے اپنے بالوں کا باقاعدہ خیال رکھ سکتے ہیں۔ آپ  کسی بھی ٹوٹکے سے حیران ہوئے ہوں یا پہلی دفعہ آپ کے علم میں آیا ہو تو   نیچے ضرور کمنٹ کریں۔

قارئین کے سوالات اور ان کے ماہرانہ جوابات Expert Answers to the Readers’ Questions

کیا نہاتے وقت بالوں میں کنگھی کرنا درست عمل ہے؟Is it fine to comb your hair in shower?

جی ہاں، اس مین کوئی حرج نہیں جب تک کہ آپ کنڈیشنر کا استعمال کر رہے ہوں۔

بالوں میں زیادہ برش کرنے سے کیا اثر ہو گا؟ What will happen if you brush your hair quite a lot? 

اس سے آپ ک ے بال  روکھے ہو سکتے ہیں اور ٹوٹنا شروع  ہو جائیں گے۔

کیا دن میں دو مرتبہ بال دھونا صحیح عمل ہے؟ Is it fine to wash hair twice a day? 

جی نہیں، بالوں کو روزانہ دو مرتبہ دھونے سے بالوں کی نمی ختم ہو جائیگی۔

گنگھرالے بالوں میں کنگھی کرنا ٹھیک ہے یا برش کرنا؟    Is it better to brush or comb curly hair? 

کنگھی کرنا بہتر ہے کیونکہ برش کرنے سے  بال زیادہ الجھیں گے۔

کیا بالوں کو ہوا میں خشک کرنا صحیح ہے؟ Is it better to air dry hair? 

جی ہاں، ہوا میں خشک کرنا اس لئے بہتر ہے کہ بلو ڈرائر کی ہیٹ سے آپ کے بال خشک ہونگے اور انہیں نقصان پہنچے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں