Long Hair Tips in Urdu (Expert Answers to Readers’ Questions)

لمبے بال پانے کیلئے، آپ کے سوال اور انکے ماہرانہ جوابات

Long Hair Tips in Urdu (Expert Answers to Readers’ Questions)

قارئین کے موصول ہونے والے سوالات کے ماہرانہ جوابات پیشِ خدمت ہیں:

بال کتنے جلدی اگتے ہیں؟

How quickly does hair grow?

ایک اوسط انسان کے بال قریباً ایک انچ ہر ماہ بڑھتے ہیں اور بالوں کے بڑھنے کی رفتار کم یا زیادہ ہو سکتی ہے۔ اس کا انحصار مختلف باتوں پہ ہوتا ہے جیسے کہ بالوں کی دیکھ بھال، بیماری، خوراک اور موروثیت۔ سر کے جلد کی ساخت کا بہت اہم کردار ہوتا ہے کیونکہ بالوں کی اصل نشونما سر کی جلد میں موجود رگوں کے خون سے ہوتی ہے۔ اس لئے اچھی صحت کے بغیر بال کے بڑھنے کی رفتار کم ہو جاتی ہے۔ بالوں کے بڑھنے کی سائیکل میں چار مراحل ہیں:

اناجن Anagen – بال بڑھنے کا مرحلہ

کیٹاجن Catagen – بڑھوتی کم ہونے کا مرحلہ

ٹیلوجن Telogen – بڑھوتی رکنے کا مرحلہ

ایکسوجن Exogen – بال گرنے کا عمل

ایک ماہ میں اوسط کتنے بال بڑھتے ہیں؟

How many inches of hair grow in a month?

ایک اوسط انسان کے بال قریباً ایک انچ فی ماہ بڑھتے ہیں۔ اسی سے ہی آپ اندازہ لگا لیں وہ ایک انچ کتنا قیمتی ہے۔ بالوں کے بڑھنے کی رفتار کو باقاعدہ دیکھ بھال اور متوازن خوراک سے تیز کیا جا سکتا ہے۔ ایسے وٹامن جن میں بائوٹین، فولک اور آئرن ہو، بالوں کی نشونما کیلئے سودمند رہتےہیں۔ سب سے اچھی چیز آپ کی خوراک ہے کیونکہ خون کی روانی پہ بالوں کی نشونما کا انحصار ہوتا ہے۔ جوجوبہ آئل، کیسٹر آئل اور اواکاڈو آئل بھی بال لمبے کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ کیسٹر آئل میں موجود وٹامن اے، اومیگا 6 اور ہمعگا 9 فیٹی ایسڈ بالوں کی نشونما اور نمی برقرار رکھنے میں بہت مفید ہوتے ہیں۔

ایک سال میں بال کتنا بڑھتے ہیں؟

How long does hair grow in a year?

ایک سال میں قریباً 12 انچ بال بڑھتے ہیں جبکہ باقاعدہ دیکھ بھال، تیل لگانے اور اچھی خوراک سے ایک سال میں بالوں کی لمبائی 14 سے 16 انچ تک حاصل کی جا سکتی ہے۔ بال چار مراحل میں بڑھتے ہیں اور ہر بال اپنے اپنے مرحلے میں جی رہا ہوتا ہے۔ بل تب گرتے ہیں جب بال کیٹوجن مرحلے سے ٹیلوجن مرحلے میں وقت سے پہلے داخل ہو جاتے ہیں۔ اچھی خوراک اور وٹامن سے نہ صرف بال تیزی سے بڑھتے ہیں بلکہ ان میں چمک بھی پیدا ہوتی ہے۔

کون سی خوراک بال بڑھنے کی رفتار تیز کرتی ہے؟ 

What foods make your hair grow quick?

پروٹین والی چیزیں بال بڑھنے میں مدد دیتی ہیں۔ اس لئے اپنی خوراک میں انڈے اور دودھ سے بنی اشیاء شامل کریں۔ اس کے علاوہ وٹامن اے، بائیو ٹین، فولک ایسڈ اور فولاد سے بھی بالوں کی نشونما تیز ہوتی ہے۔ یہ اجزاء آپ کو مچھلی، کڑی پتا، دار چینی، پالک، دلیا، دالیں، مرغی، امرود اور خشک میوہ جات میں مل سکتے ہیں۔ زنک، اومیگا 6، اومیگا 9 فیٹی ایسڈ والی اشیاء بھی سود مند ہوتی ہیں۔ اسکے علاوہ پھل اور سبز پتوں والی سبزیاں کھانے سے بھی اچھی صحت اور بہتر بال حاصل کر سکتے ہیں۔

صحت مند بالوں کیلئے کونسے غذائی اجزاء بہتر ہیں؟

What nutrients are good for healthy hair?

تمام غذائی اجزاء میں سے پروٹین، آئرن، اومیگا 6، اومیگا 9 فیٹی ایسڈ، اومیگا 3، وٹامن سی، بائیوٹین، زنک، سیلینیم اور وٹامن اے انتہائی اہم ہیں۔ یہ اجزاء خون میں شامل ہو کر بالوں تک پہنچتے ہیں۔ اس لئے اچھی خوراک ہی لمبے اور صحت مند بال پانے کا ذریعہ ہیں۔ مالٹے میں فولک ایسڈ پایا جاتا ہے جو بال لمبے کرنے میں مدد دیتا ہے۔ خوراک کے علاوہ، کیسٹر آئل مساج کرنے سے بال گھنے اور مضباط ہوتے ہیں اور وقت سے پہلے بال سفید ہونے سے بھی بچاتا ہے۔

کونسے قدرتی تیل بالوں کی بڑھوتی کیلئے بہتر ہیں؟

What natural oils are good for hair growth?

کیسٹر آئل بالوں کی نشونما کیلئے انتہائی مفید ہے۔ اس میں موجود وٹامن اے اور اومیگا 6 بال بڑھنے کی رفتار تیز کرتے ہیں۔ کیسٹر آئل ہوا میں موجود نمی کو اپنی طرف کھینچتی ہے جس سے سر کی جلد صحت مند ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ جوجوبہ آئل، اواکاڈو آئل اور ارگان آئل بھی فائدہ مند ہیں۔ بہتر نتائج کیلئے کیسٹر آئل کے ساتھ ناریل یا کوئی دوسرا تیل مکس کر کے لگائیں۔ اس سے بالوں کی لمبائی میں اضافہ ہو گا اور بال چمکدار بھی ہو جائیں گے۔ سر دھونے سے 2 گھنٹے قبل تیل لگانا بہت مفید عمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں